سعید آسی کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں ایوان کارکنان ظہرانہ

سعید آسی کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں ایوان کارکنان ظہرانہ

  



لاہور(اپنے خبر نگار سے ) ممتاز صحافی سعید آسی کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، لاہور میں اُن کے اعزاز میں سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس ظہرانہ میں تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، چیف کوآرڈی نیٹر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، جسٹس(ر) آفتاب فرخ ودیگر نے شرکت کی۔

، سینئر صحافی پروفیسر عطاء الرحمن، اثر چوہان، رحمت علی رازی، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، بیگم بشریٰ رحمن، بیگم مہناز رفیع، ڈائریکٹر حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ ابصار عبدالعلی، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد، ادیب جاودانی، ڈاکٹر خالد عباس، ذوالفقار احمد راحت، چودھری ظفر اللہ خان، رؤف طاہر، خواجہ فرخ سعید، بیگم خالدہ جمیل، ڈاکٹر پروین خان، محمد اکرم چودھری، اشفاق احمد بھٹی، محمد یٰسین وٹو، ڈاکٹر یعقوب ضیاء، حامد ولید ، چودھری محمد اشرف، اظہر مقبول شاہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سعید آسی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی‘ پھولوں کے گلدستے پیش کیے اورہار پہنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4