محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ’’ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس ‘‘کی تنخواہوں کے حوالے سے اجلاس

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ’’ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس ‘‘کی تنخواہوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پنجاب کے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والی ’’ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس ‘‘میں شامل950 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن اسسٹنٹس(M&EAs)کو موجودہ تقاضوں کے مطابق تنخواہوں کا بہتر پیکیج دینے کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں یہ سفارش وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا کہ 2004 ء میں بطور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن اسسٹنٹس(M&EAs) 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کئے گئے ۔میٹرک پاس ریٹائرڈ جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی تنخواہ میں 20 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا جائے جبکہ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس میں2012 ء تک بھرتی ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ جونیئر کمشنڈ آفیسر ز کی بنیادی تنخواہ میں 10 ہزار روپے فی ایم اینڈ ای اے اضافہ کر دیا جائے ۔

اسی طرح 2015 ء میں بھرتی ہونے والے ایم اینڈ ای ایز کی بنیادی تنخواہ بھی کم از کم 20 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے سرکاری سکولوں کی ماہانہ انسپکشن، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کی حاضری کا ریکارڈ چیک کرنے اور سکول شماری کا کام سرانجام دیتے ہیں ۔ تعلیمی ترقی کی پوری بنیاد انہی مانیٹرز کے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا بیس پر استوار کی جاتی ہے ۔پنجاب کا تعلیمی بجٹ 86 ارب روپے سالانہ ہے اور پورے تعلیمی شعبے کی پالیسی فارمولیشن کو حتمی شکل دینے میں چیف منسٹرزمانیٹرنگ فورس میں تعینات ان ریٹائرڈ فوجیوں کے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا بیس کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔اس لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پربھرتی کئے گئے ان مانیٹرز کی تنخواہوں کا پیکیج بھی منصفانہ بنیادوں پر ہونا چاہیے ۔