نئی آرٹ اینڈ کلچرل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے 17 رکنی کمیٹی تشکیل

نئی آرٹ اینڈ کلچرل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے 17 رکنی کمیٹی تشکیل

  



لاہور(خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی آرٹ اینڈ کلچرل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے 17 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو نئی آرٹ اینڈ کلچرل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کرے گی اور اس حوالے سے رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے نئی آرٹ ا ینڈکلچرل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے اس سے متعلق 17 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس کے قیام کا فیصلہ کرئے گی ۔اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایم پی اے شائستہ پرویز ملک ،چےئرمینُ PHC،سپیشل سیکرٹری طاہر یوسف اور دیگر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...