وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی کا ایڈمیشن انفارمیشن ڈیسکس کا دورہ

وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی کا ایڈمیشن انفارمیشن ڈیسکس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند طلباؤ طالبات کی سہولت کے لئے انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے ایڈمیشن انفارمیشن ڈیسکس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی،ڈین آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،ڈین آف اورینٹل لرننگ پرفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیرکے علاوہ سینئر فیکلٹی و انتظامی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے دورے کے دران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے طلباء طالبات کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔