پنجاب ٹیچرز یونین کا کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سجاد اکبر

پنجاب ٹیچرز یونین کا کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سجاد اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اساتذہ کی حقیقی اور خالصتاً اساتذہ کی تنظیم ہے اس کا کسی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہر سیاسی پارٹی اپوزیشن میں اساتذہ کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن اقتدار میں آکر اساتذہ کے حقوق پامال کرتی ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی قوت ہے اور اس قوت کے سہارے پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔

.جس کا عملی مظاہرہ 14مئی اور 15مئی کو کیا گیا تھا۔ ہمیں یقین ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب 30ستمبر تک وعدے کے مطابق اساتذہ پنجاب کے مطالبات تسلیم کرے گا۔ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے جسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ۔اگر 30ستمبر تک اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں (جواکتوبر میں منعقد ہوگا) آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔لہذا وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ کلریکل و پولیس ملازمین کی اپ گریڈیشن کی طرح اساتذہ کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہو چکی ہے جس کا فی الفور اعلان کیا جائے۔