وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پارٹی موقف بیان کیا ہے ،شمائلہ رانا

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پارٹی موقف بیان کیا ہے ،شمائلہ ...

  



لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن سابق رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پارٹی موقف بیان کیا ہے ۔کشمیر بر صغیر پاک ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے ۔بھارت تشدد اور جبر کے زور پر اس کا مزید دبا نہیں سکتا۔کشمیر میں آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے ۔پاکستان ہر موڑ پر کشمیریوں بھائیوں کی شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔اس تاریخی مسئلے کے حل کیلئے اقوام عالم کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کشمیر میں قابض بھارتی فوج گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے اقوام متحدہ اس مسئلے کے حل کیلئے کئی قرادادیں بھی منظور کر چکا ہے لیکن افسوس ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکا ۔

۔لیکن اب پاکستان کشمیریوں بھائیوں پر مزید ظلم و ستم برداشت نہیں کرے گا ۔جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا پاکستان اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...