پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کا سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کا سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے شعبہ نیشنل سنٹر فار ری سیٹلمنٹ اینڈ ری ہیبیلی ٹیشن کے زیر اہتمام انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کے دروان درپیش آنے والے ماحولیاتی اور سماجی مسائل پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں اپریزل سنٹر فار اینوائرمنٹ اینڈ انجینئرنگ سے ڈاکٹر رین جینگ منگ، ڈاکٹر گو ایرمن اور ڈاکٹر ژو یان جبکہ بیجنگ نارمل یونیورسٹی ، چین سے ڈاکٹر جیانگ یوان پر مشتمل چینی ماہرین نے شرکت کی۔ جبکہ نیسپاک ، واپڈا ، این ٹی ڈی سی اور دیگر قومی اداروں سے بھی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ماہرین نے پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کو درپیش معاشرتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر نیسپاک کے ماہرین عرفان الحق اور عمران الحق نے بھی ترقیاتی منصوبوں کے معاشرے اور ماحول پر ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔