پٹواری تبادلہ ہونے پر ریکارڈ لے کر رپوش،پٹوار خانہ سرکل جلو کو تالے لگ گئے

پٹواری تبادلہ ہونے پر ریکارڈ لے کر رپوش،پٹوار خانہ سرکل جلو کو تالے لگ گئے

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سیٹلمنٹ کا پٹواری تبادلہ ہونے پر ریکارڈ لے کر رپوش ہو گیا،پٹوار سرکل جلو کو تالے لگا دیئے گئے ،ریکارڈ مختلف حصوں میں پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتروں میں شفٹ ہو گیا ،پٹواری نے ریونیو کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ریکارڈ واپس کے لئے اپنی اسی سرکل میں بحالی کی شرط نافذ کر دی ،25روز گزرجانے کے بعد بھی پٹواری سے ریکارڈ واپس نہیں لیا جاسکا ،شہریوں کی کثیر سراپا احتجاج بن گئی ،ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محمود اور ڈی سی او لاہور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے پٹوار سرکل جلو کے رہائشی سفیان علی ،احمد علی ،کاشف حسین اور بختیار احمد نے دوران سروے کہا کہ کئی دن سے پٹوار سرکل جلو کی تالہ بندی سے سائلین شدید ذہنی کوفت میں مبتلاء ہیں ۔،شہری عاقل علی ،حمزہ حسین ،محمد سرفراز حسین اور خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پٹواری اصغر علی 25روز سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پٹوار خانہ نہیں کھل سکا ہے۔ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکت کرنے والے پٹواری کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ،مذکورہ پٹواری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...