پنجاب اسمبلی بھی الطافکے خلافقرارداد منظور کرے،نبیلہ حاکم

پنجاب اسمبلی بھی الطافکے خلافقرارداد منظور کرے،نبیلہ حاکم

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی بھی سندھ کی طرح الطاف کے خلاف آرٹیکل 6کی قرار داد منظور کرے۔پاکستان محالف نعرے لگانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے۔کراچی آپریشن کے بعد شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اس امن کو بحال کرنے میں سیکیورٹی اداروں اور رینجرز کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی۔ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائم کے واقعات میں 80فیصد کمی آئی ہے ۔تحریک انصاف پنجاب میں رینجرز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔نبیلہ حاکم خان کا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم نے تیس سال تک کراچی میں راج کیا لیکن اس کے بدلے میں شہریوں کو لاشوں کے تحفے دیے۔لندن میں بیٹھا شخص جو کل تک ایک کال پر شہر کو بند کرا دیتا تھا اب اپنے ہی جال میں پھنس گیا ہے اب کراچی میں اس کا نام لینے والا کوئی نہیں رہا۔سندھ اسمبلی نے اصل جمہوری اسمبلی ہونے کا ثبوت دیا الطاف جیسے ملک دشمن شخص کے خلاف متفقہ قراد داد منظور کی۔پنجاب اسمبلی بھی بانی ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 6کے قرار داد منظور کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...