بداخلاقی کے مقدمہ میں مجرم کو 25سال قید

بداخلاقی کے مقدمہ میں مجرم کو 25سال قید

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے 3سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم ندیم عباس کو 25سال قید اور ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تھانہ ریس کورس پولیس نے ندیم عباس کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، ملزم پر 3 سانہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کا الزام تھا ،عدالت میں چالان پیش ہونے پر عدالت میں پراسکیوٹر نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کئے، عدالت نے گزشتہ روزوکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم ندیم عباس کو 25سال قید اور ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

،مجرم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 2013ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...