ڈی جی اینٹی نارکوٹکس اور حکومت پاکستان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ملتوی

ڈی جی اینٹی نارکوٹکس اور حکومت پاکستان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)سول جج فاروق اعظم نے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس اور گورنمنٹ پاکستان کے خلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے اخباری اشتہار بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں عدنان افضل ملک نے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس اور گورنمنٹ آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیاہے۔درخواست گزار نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ 2009ء میں ایک خاتون کو اے این ایف نے اسلام آباد ایرپورٹ سے 2کلو ہیروئن کیس میں پکڑا جس کو اے این ایف کیس سے سزا ہوئی بعد میں لاہور ہائی کورٹ سے بری ہو گئی، اس کے بیان پر بغیر انکوائری کے عدنان افضل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کو اینٹی نارکوٹکس عدالت نے بری کردیا ہے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنا کر اس کی تذلیل کی گئی ہے لہذا عدالت اسے مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...