سانحہ سندر کیس کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی ، وکلاء بحث کیلئے طلب

سانحہ سندر کیس کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی ، وکلاء بحث کیلئے طلب

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے سندر میں پلازہ گرنے سے ہلاک ہونے والے 40مزدوروں کے کیس کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سندرمیں زیرتعمیر پلازہ گرنے سے 40مزدوروں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹرکی طرف سے درخواست دی گئی کہ ایڈووکیٹ جنرل کیس میں پراسیکیوٹروں کی کمیٹی بنانے والے ہیں، استدعا ہے مہلت دی جائے، اس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔عدالت میں ملزمان حسنین احمد اور طاہرکھوکھرکے وکیل نے درخواست دی کہ پولیس نے کیس میں 302 کی دفعہ غلط لگائی ہے، استدعا ہے کہ کیس سے قتل کی دفعہ کو ختم کیا جائے جس پر عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...