ایپکا کا 27ستمبر کو پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں ہڑتال کا فیصلہ

ایپکا کا 27ستمبر کو پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں ہڑتال کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا نے 27 ستمبر کو اپنے مطالبات کے حق میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال اور سول سیکرٹریٹ کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی ہے۔ اس حوالے سے ایپکا پنجاب کاایک اجلاس زیر صدارت حاجی محمد ارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب منعقد ہوا جس میں لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن، میاں غلام مصطفے سینئر نائب صدر لاہور ڈویژن،رانا افتخار احمد سینئر نائب صدر لاہور ڈویژن / صدر ایپکا اسلامیہ کالج سو ل لائنز، ابو ہریرہ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، احمد اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن،تنویر اکرام بٹ صدر ایپکا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، منیر احمد خان، صدر ایپکا فائر برگیڈ ملازمین، شاہ حسین صدر ایپکا درجہ چہارم ملازمین سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، حاجی افتخار الدین،حافظ افتخارو سعید افضل پنجاب یونیورسٹی، ذوالفقار احمد بھٹی صدر سوائل فرٹیلٹی ایگر کلچر ، میاں محسن صدر ایپکا یونٹ لوکل گورنمنٹ کمپلیکس، وسیم احمد خان، صدر ایپکا یونٹ ادارہ تخفظ ماحولیات، یوسف باللہ، صدر سروسز ہسپتال اور لاہور ڈویژن کے تمام محکمہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی ۔

جبکہ مہر منیر احمد جنرل سیکرٹری ایپکا ضلع قصور خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکا پنجاب نے کہا کہ ایپکا کی حکومت پنجاب سے متعدد یاد دھانیوں اور اپیل کے باوجود ایپکا کے جائز مطالبات جن میں اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا 16 تک کے تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کے ملازمین کی اپ گریڈ یشن، وفاقی ملازمین کی طرز پر ہاؤس ریکوزیشن یا ہاؤس رینٹ کم از کم 10 ہزار مقررہ کیا جائے، محکمہ زکوۃ کے ملازمین و دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا، دیگر صوبوں اورپنجاب حکومت کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے سال 2013 ء میں 5% اور 2015ء میں 2.5% (کل(7.5% بلا جواز فرق کو فی الفور ختم کرکے تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا جانا، گروپ انشورنس کی رقم صوبہ بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر ریٹائرمنٹ پر دی جانی ، یوٹیلٹی الاؤنس و دیگر کی سمری برائے منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر میں دو ماہ سے زیر التواہے کو منظور کرتے ہوئے ایپکا کے مندرجہ بالا مطالبات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن عید الاضحی سے پہلے پہلے جاری کیا جائے مگر جس پر تاحال کوئی عملدآمد نہ ہوا ہے ۔ حکومتی اس رویہ کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے ۔اجلاس میں مورخہ 27 ستمبر2016 ء کوصوبہ بھر میں اور لاہور میں سیکرٹریٹ کے باہر ہونے والے احتجاج و دھرنا کے انتظامات کا جائز بھی لیا گیا جس پر تمام عہدیداران ایپکا نے متفقہ طور پر یقین دھانی کروائی کہ وہ سول سیکرٹریٹ کے باہر اپنے اپنے یونٹس کے ملازمین ہمراہ بینرز و فلیکس بھرپور شرکت کریں گے اور احتجاج و تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔اجلاس میں حکومت پنجاب سے اپیل کی گی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق اورتشکیل کردہ کمیٹی زیر سربراہی شمائل احمد خواجہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی پیش کردہ سمری جو کہ وزیر اعلیٰ آفس میں تقریباََ تین ماہ سے زیر التواہے کو منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔خادم پنجاب زندہ باد/ اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کرنے والے ملازمین کو دوبارہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔