ونٹیج کلاسک کار ریلی خنجراب پہنچ کر اختتام پذیر،ریلی کے شرکاء کا استقبال برف باری نے کیا

ونٹیج کلاسک کار ریلی خنجراب پہنچ کر اختتام پذیر،ریلی کے شرکاء کا استقبال ...

  



اسلام آباد(اے این این)اسلام آباد سے شروع ہونے والی ونٹیج کلاسک کار ریلی خنجراب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی ہے ،ریلی کے شرکا اپنی آخری منزل پر پہنچے تو ان کااستقبال برف باری نے کیا۔ 25 گاڑیوں پر مشتمل ونٹیج کلاسک کار ریلی ناران،گلگت اور ہنزہ سے ہوتی ہوئی آخری منزل خنجراب پہنچی تو ریلی کے شرکا کا استقبال خوشگوار انداز میں ہوا۔ برف باری نے شرکا کی خوشی دوبالا کردی۔ریلی میں موجود ملکی اور غیرملکی شرکا بھی برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔شرکاء کا کہناتھا کہ اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر امن اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...