کالی آندھی کا رخ موڑنے کیلئے شاہینوں کے پر تیز ، دونوں طرف سے جیت کا دعوٰی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا افتتاحی میچ آج کھیلا جائیگا ۔ شاہین پہلے میچ میں بڑی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں ۔ دبئی کے میدان میں کل شاہین ویسٹ انڈیز کیخلاف ان ایکشن ہوں گے ۔ گرین شرٹس کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی کارلوس بریتھ ویٹ کریں گے ۔ سرفراز الیون نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی عالمی چیمپئن کو آٹ کلاس کرنے کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے ۔ شرجیل خان اور خالد لطیف کا بلا انگلینڈ کے بعد اب کالی آندھی کیخلاف رنز اگلنے کیلئے بے چین ہے۔ویسٹ انڈیز کی خطرناک بیٹنگ لائن پرپاکستان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 3 فاسٹ بولرزاور3 اسپنرزسے حملہ آور ہوگا،انگلینڈ کو شکست دینے والی ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے دبئی اسٹیڈیم میں جمعہ کوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کے طوفان کو تین فاسٹ بولرزاورتین اسپنرز سے قابو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تجربہ کار وہاب ریاض اورسہیل تنویر کے ساتھ نوجوان حسن علی پیس اٹیک سنبھالیں گے۔ آل رانڈرز عماد وسیم، شعیب ملک اور محمد نواز اسپنرزہوں گے دونوں ٹیمیں اس سے قبل چار مرتبہ مختصر فارمیٹ میں آمنا سامنا کر چکی ہیں جس میں سے دو بار پاکستان اور دو ہی مرتبہ ویسٹ انڈیز جیتا۔ونوں ٹیموں کے درمیان سیریز جمعہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے ساتھ شروع ہوگی۔ پاک، کیریبئن سیریز میں تین ون ڈے اوراتنے ہی ٹیسٹ بھی کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ فلڈ لائٹس میں پنک بال سے ہوگا۔یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کونسی ٹیم اپنی جیت کے ریکارڈ کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہوتی ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا ۔