ٹیبل ٹینس کے کھیل سے جڑے دو کھلاڑی جیون ساتھی بن گئے

ٹیبل ٹینس کے کھیل سے جڑے دو کھلاڑی جیون ساتھی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آئی این پی)ٹیبل ٹینس کے کھیل نے دو کھلاڑیوں کو جیون ساتھی بنا دیا ، جاپانی فوکوہارا اور تائیوان کے چیانگ ہنگ کے درمیان ریو اولمپک گیمز میں پروان چڑھنے والی محبت شادی میں بدل گئی ۔ جاپان کی فوکوہارا اور تائیوان کی چیانگ ہنگ کھیل ہی کھیل میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے ۔ ریو اولمپک گیمز میں دونوں ٹیبل ٹینس سٹار کی آنکھیں چار ہوئیں اور اب دل بھی مل گئے ۔ اپنے پیار کی تلاش میں چیانگ ہنگ تائیوان سے جاپان پہنچ گئے جہاں میڈیا کے سامنے فوکوہارا اور چیانگ ہنگ نے جیون ساتھی ہونے کا اعلان کیا ۔ دولہا اور دلہن نے اپنی اپنی انگوٹھیاں بھی دکھائیں ۔جاپانی دلہن مشرقی انداز میں سٹیج پر شرماتی بھی رہیں ۔ شرمانے کے ساتھ ساتھ فوکوہارا کی مسکراہٹ پیا کو پا کر محبت کے امر ہونے کی گواہی دیتی رہی ۔