ٹوکیو :پین پیسیفیک ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا کی کامیابی

ٹوکیو :پین پیسیفیک ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا کی کامیابی

  



ٹوکیو(آئی این پی)ٹوکیو میں ہونے والے پین پیسیفیک ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ ٹوکیو ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا اور امریکا کی میڈیسن برینگل میں جوڑ پڑا ۔ جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے میچ کے آغاز سے ہی اچھی پرفارمنس دی اور اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکی پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین کی شکست سے دوچار کیا ۔

اس کامیابی کے بعد انہوں نے ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...