کامن ویلتھ گیمز 2022ء کی میزبانی جنوبی افریقہ کریگا

کامن ویلتھ گیمز 2022ء کی میزبانی جنوبی افریقہ کریگا

  



ڈربن(آن لائن )جنوبی افریقن شہر ڈربن 2022میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گا، کامن ویلتھ گیمز کی 85 سالہ تاریخ میں جنوبی افریقہ میگا گیمز کی میزبانی حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ میگا گیمز 18 سے 30 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ رواں برس فروری میں کینیڈا کے میگا گیمز کی میزبانی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میزبانی کیلئے واحد امیدوار تھا۔قبل ازیں برطانیہ 6 مرتبہ گیمز کی میزبانی کرچکا ہے، آسٹریلیا اور کینیڈا نے چار مرتبہ ، نیوزی لینڈ نے تین بار جبکہ جمیکا ، ملائیشیا اور بھارت نے ایک ایک بار میزبانی کا شرف حاصل کیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی