کالی آندھی کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے : شعیب ملک

کالی آندھی کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے : شعیب ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آن لائن ) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر فاتحانہ انداز میں سیریز کا آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ کالی آندھی کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں دبئی میں کھیلا جائے گا آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے تاہم ہم پوری تیاری سے میدان میں اترینگے مخالف ٹیم کو ہرانے کی پوری کوشش کرینگے مضبوط حریف کیخلاف مربوط حکمت بنا کر میدان میں اترنا ہوگا ۔