سمن آباد ، سسرال میں بہو پر تشدد ، ٹنڈ کرکے بلیڈوں سے جسم چھلنی کردیا

سمن آباد ، سسرال میں بہو پر تشدد ، ٹنڈ کرکے بلیڈوں سے جسم چھلنی کردیا

  



لا ہور (وقائع نگار )سمن آ با د کے علا قے چھپڑ سٹا پ کی رہا ئشی سسر الیو ں نے تشد د کر کے 25سا لہ صنو بر کے بال مونڈ دیئے اور اس کو بلیڈ کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔پو لیس نے متاثرہ خاتون کی درخو است پر اس کی نند اوردیگر گھر والو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق سمن آ با د کے علا قے چھپڑ سٹا پ کی رہائشی صنوبرکی نند اور اہلخانہ اس سے اکثر پیسوں کا مطالبہ کرتے تھے جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑاہوتا تھا۔ گزشتہ روزاسی مسئلے پرصنوبر کی نند اوراہل خانہ نے اسے پکڑ کر مارا، سر کے بال مونڈ دئے۔ مزاحمت کرنے پر اس کے جسم کو بلیڈ مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔چیخ و پکار پر محلہ داروں نے آکر بچایااور ہسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ سسرالی گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔ زخمی صنوبر کے لو احقین اور اہل علا قہ نے سمن آ با د روڈ بلا ک کر کے ظلم پر شد یداحتجا ج کیا ۔پولیس کے اعلیٰ حکام کے پہنچنے اور انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مزید : علاقائی