شاہدرہ ،دوشیزہ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا،نعش کھیتوں سے برآمد

شاہدرہ ،دوشیزہ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا،نعش کھیتوں سے برآمد

  



لاہور(وقائع نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں22 سالہ لڑکی کواغواکے بعدقتل کر دیا گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی 22سالہ پروین بی بی عرف نازیہ کو چند روز قبل نا معلوم افراد نے راستے میں اغوا کر لیا تھا ۔گزشتہ روز اس کی لاش کھیتوں سے ملی ۔جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق یہ امکان ہے کہ مقتولہ کو بد اخلاقی کے بعد قتل کیا گیا ہے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہر پہلو پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...