محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے،سی سی پی او

محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے،سی سی پی او

  



لاہور( سٹی رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کرے گی ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی SOPپر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔حساس مجالس ، جلوسوں اور امام بارگاہوں پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بنایا جائے گا ۔ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی حسا س مجالس و امام بارگاہوں کے ارد گرد گشت کریں گے ۔تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کرکے سکیورٹی پلان ڈسکس کریں اور تمام معاملات مشاورت سے طے کریں ۔محرم الحرام میں علماء کرام پر بھی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ عوام میں محبت ،امن اور اتحاد بین المذاہب کادرس دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مجالس و جلوسوں کے متولیان و شیعہ علماء کرام کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...