لوہاری گیٹ، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،نقدی اور مال مسروقہ بر آمد

لوہاری گیٹ، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،نقدی اور مال مسروقہ بر آمد

  



لاہور(وقائع نگار)لوہاری گیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر کے ایک لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ د رج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر تے ہوئے سرغنہ امیر حمزہ عرف سنی سمیت ساجد علی اور امانت علی نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مارکیٹوں اور اندرون گلیوں میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو ڈپلیکیٹ چابی لگا کر چوری کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی 3موٹر سائیکلیں بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : علاقائی


loading...