منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن،79 گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی تمام ڈویژنز میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے54منشیات فروشوں اور25 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے30کلو897گرام چرس ،1کلو50گرام ہیروئن، 2کلو 250گرام افیون993بوتلیں شراب، 03بندوقیں،17پسٹلز،217گولیاں برآمد کر لیں ۔