اورنج لائن ٹرین ،سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ کا بھیکے وال ،ٹھوکر نیاز بیگ کا وزٹ

اورنج لائن ٹرین ،سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ کا بھیکے وال ،ٹھوکر نیاز بیگ کا وزٹ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں بھیکھے وال ،ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں کا وزٹ کیا ۔انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ مین روڈ پر کرین لگا کر کام کرنے پر ڈی ایس پی اورنج ٹرین روٹ نذیر سے وضاحت طلب کرلی۔

، رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب انسدادی کارروائی نہ کرنے پرانسپکٹرحاجی اویس کو شوکاز،تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پرپٹرولنگ آفیسرسمیت3 معطل جبکہ موسمی حالات کی پرواہ کےئے بغیر اچھی ڈیوٹی کرنے پر5 ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام دیا۔سی ٹی او نے ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین اور ڈی ایس پی صدر کو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں۔

مزید : علاقائی


loading...