اقوام متحدہ شام میں امدادی سرگرمیوں کی بحالی کی تیاریوں میں مصروف

اقوام متحدہ شام میں امدادی سرگرمیوں کی بحالی کی تیاریوں میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ وہ شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی امدادی قافلے ایک بار پھر عام شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دو روز قبل ایک امدادی قافلے پر ممکنہ طور پر ایک فضائی حملے میں 21 افراد کی ہلاکت کے بعد اس عالمی ادارے نے شام میں اپنی امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نئے امدادی قافلے تیار ہیں اور انہیں کسی بھی وقت اپنا کام شروع کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ پیر کو حلب شہر میں امدادی قافلے پر حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ نے تحقیقات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -