شامی فوج کا لڑاکا طیارہ دمشق کے شمال میں گر کر تباہ

شامی فوج کا لڑاکا طیارہ دمشق کے شمال میں گر کر تباہ

  



دمشق (اے پی پی) شامی فوج کا لڑاکا طیارہ دارالحکومت دمشق کے شمال میں گر کر تباہ ہوگیا ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس طیارے کو کسی نے مار گرایا ہے یا یہ کسی فنی خرابی کے نتیجے میں تباہ ہوا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ یہ لڑاکا جیٹ دمشق کے نزدیک واقع قلمون کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔اس کے پائلٹ کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثناء داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...