امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں پروازیں

امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں پروازیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(اے پی پی) طویل فاصلے تک سفر کرنے والے امریکی بمبار طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں پروازیں کیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان بمبار طیاروں کی اڑان کا مقصد شمالی کوریا کے حالیہ جوہری اور میزائل تجربات کے تناظر میں جنوبی کوریا کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنا تھا۔ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی مسلح افواج نے بتایا کہ ایک بی ون بی بمبار طیارے نے گوام کے ہوائی اڈے سے پرواز کی اور اوسان فوجی اڈے کی فضا میں چکر لگائے اور واپس گوام لوٹ گیا، جب کہ دوسرا بمبار طیارہ اوسان کے فوجی اڈے ہی میں اترا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا کی جانب سے عسکری طاقت کا ایسا اظہار سامنے آیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -