اسرائیل کو اہم ترین اتحادی تسلیم کرتے ہیں،امریکی صدر

اسرائیل کو اہم ترین اتحادی تسلیم کرتے ہیں،امریکی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو نے کہا ہے کہ دونوں ملک اٹوٹ بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کی۔اس دوران نیتن یاہو نے کہا کہ ان کے ملک کا امریکا جیسا کوئی اور دوست نہیں۔دس برس کے حالیہ امریکی سمجھوتے پر اْنھوں نے اوباما کا شکریہ ادا کیا۔اوباما نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکا کا رابطہ مشترکہ اقدار کی بنیاد پر خاندان کے مراسم کی طرح ہے،ہم اسرائیل کو اپنا سب سے اہم ترین اتحادی تسلیم کرتے ہیں۔اْنھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے وسیع تر فوجی امداد کے اس منصوبے سے اس لیے اتفاق کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ بات یقینی بنائیں کہ اسرائیل کو اپنے عوام کے تحفظ کی پوری صلاحیت میسر ہو ۔صدر اوباما نے کہا کہ امریکا کو مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں کچھ تشویش ہے۔ امریکی سربراہ نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ایک مستحکم اور محفوظ اسرائیل کی حمایت کی جائے جس کے اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن پر مبنی تعلقات ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -