ہسپانوی عدالت نے مسلمان طالبہ کو حجاب کیساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیدی

ہسپانوی عدالت نے مسلمان طالبہ کو حجاب کیساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیدی

  



ویلنسی(آن لائن)اسپین کی ایک عدالت نے ہسپانوی مسلمان طالبہ کو حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسپین کے مشرقی شہر ویلنسیا کی مقامی حکومت نے تقوی رجیب کو حجاب کے ہمراہ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دلوائی۔ جس پر ہسپانوی مسلم طالبہ تقوی رجیب نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس کامیابی پر تقویٰ رجیب کا کہنا تھا تعلیم حاصل کرنا میرا حق ہے اور حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہوں۔ اس فیصلے سے حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والی مسلم طالبات کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...