کینیڈا ، تعلیمی ادارے بم حملوں کی مشکوک اطلاعات کے باعث بند

کینیڈا ، تعلیمی ادارے بم حملوں کی مشکوک اطلاعات کے باعث بند

  



ٹورانٹو( آن لائن ) کینیڈا کے مشرقی صوبے میں60 کے قریب سکولوں اور دو یونیورسٹیوں کو بم حملوں کی مشکوک اطلاعات کے باعث بند کردیا گیا ۔ کینیڈا پولیس حکام کے مطابق ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مونٹریال کے متعدد سکولوں میں بم رکھے گئے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام سکولوں کوبند کردیا ۔

تاہم تلاشی لینے پر کسی بھی سکول سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی علاوہ ازیں مشرقی کینیڈا کے دو نیورسٹی کیمپس سے نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملوں کی دھمکیوں کے باعث خالی کرایا گیا تاہم بعد میں بم رکھے جانے کی یہ اطلاع بھی غلط ثابت ہوئی ۔

مزید : عالمی منظر


loading...