برطانوی فوجیوں کی یادگار پر خاتون نے پیشاب کردیا،7 ماہ قید

برطانوی فوجیوں کی یادگار پر خاتون نے پیشاب کردیا،7 ماہ قید

  



لندن (این این آئی) برطانیہ کے شہر ایسکس میں ایک خاتون نے اپنے عسکری ہیروز کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگار پر پیشاب کردیا،برطانوی اخبار کے مطابق42 سالہ کیلی مارٹن کورواں سال مارچ میں شہر کے وسط میں موجود عسکری یادگار پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، لیکن بعدازاں اس نے ضمانت کروالی۔ جون کے مہینے میں جب برطانوی قوم پہلی جنگ عظیم میں داد شجاعت دینے والے اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کررہی تھی تو یہ خاتون ایک بار پھر اسی یادگار پر پہنچی اور پھر وہی شرمناک کام کر ڈالا۔

یادگار پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آنے والے درجنوں لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کیلی مارٹن کی سرعام بیہودہ حرکت کو دیکھ کر لوگ شرم سے منہ چھپانے لگے اور کئی لوگوں نے اس کی نیم برہنہ حالت میں تصاویر بھی بنائیں۔عسکری یادگار پر دو بار پیشاب کرنے کے الزام میں کیلی مارٹن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ اس کے خلاف متعدد لوگوں نے گواہی دی جبکہ عدالت میں اس کی تصاویر بھی پیش کی گئیں، جن میں وہ یادگار پر بے حیائی کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا دونوں بار کیلی مارٹر نے شراب پی کر عسکری یادگار کی حد سے زیادہ توہین کی۔ عدالت نے کیلی مارٹن کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7ماہ قید کی سزا سنا دی، مگر جب جج کی جانب سے فیصلہ سنایاگیا تو بدزبان خاتون نے اس پر بھی گالیوں کی بوچھاڑ کردی، جس پر جج نے خاموش رہنے میں ہی عافیت جانی۔

مزید : عالمی منظر


loading...