نواز شریف نے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی اور وکالت کے شکر گزار ہیں علی گیلانی

نواز شریف نے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی اور وکالت کے شکر گزار ہیں علی گیلانی

  



سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس حریت گ کے سربراہ سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ نواز شریف نے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی اور وکالت کی اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں۔ حریت ترجمان کے مطابق نواز شریف کا خطاب کشمیریوں کی خواہشات کا ترجمان تھا ہمیں اسی جرات مندانہ اقدام کی توقع تھی دریں اثنا حریت ترجمان نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ کو پولیس اور ٹاسک فورس کے ذریعے ہراساں کرنے کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ حربے گیلانی کو کمزور اور تنگ کرنے کے مذموم ہتھکنڈے ہیں۔موصولہ بیان میں حریت کانفرنس نے کہا کہ پچھلے کئی روز سے پولیس اور ٹاسک فورس کے افسران گیلانی کے بڑے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کو پولیس اسٹیشن اور کارگو میں بلا کر ہراساں اور پریشان کررہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر نعیم گیلانی پہلے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور 2009 میں ان کو شدید ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد ان کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق کل کارگو سے واپس لوٹ کر رات کو ڈاکٹر نعیم نے چھاتی میں درد اور بے چینی محسوس کی۔ آج ان کو ماہر امراض قلب کے پاس چیک اپ کے لیے لیا گیا جہاں کچھ ٹیسٹس وغیرہ کرکے ڈاکٹر صاحبان نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیکر مزیددوائیاں تجویز کیں۔ حریت نے متنبہ کیا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سید علی گیلانی کمزور نہیں ہوں گے بلکہ ان کے عزم واستقلال میں اور زیادہ قوت اور مدافعت پیدا ہو گی۔

مزید : عالمی منظر