بنگلہ دیش میں کشتی ڈوب گئی،14افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوب گئی،14افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

  



ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش میں ملک کے جنوبی حصے سے گزرنے والے دریا میں مسافر کشتی الٹنے کے باعث 14 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔کشتی میں تقریبا 70 سے 80 کے درمیان افراد سوار تھے۔دریا سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع باریسال کے مقام پر دریا میں ہونے والے حادثے میں متعدد افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی۔ضلع کے پولیس چیف محمد اختر الزماں کے مطابق کشتی میں تقریبا 70 سے 80 کے درمیان افراد سوار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دریا سے 14 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشتی کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور مذکورہ کشتیوں کی خستہ حالی کے باعث ہر سال سیکٹروں لوگ ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 69 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...