ا نقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ ناکام

ا نقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ ناکام

  



انقرہ (اے پی پی) ترک دارالحکومت انقرہ میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ خنجر سے مسلح شخص کو سفارت خانے میں داخل ہونے سے قبل ہی پولیس نے گولی مار دی۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس اکتالیس سالہ شخص کا تعلق قونیا سے ہے اور اس کے بیگ سے بارہ انچ لمبا خنجر برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تنبیہ کو نظر انداز کرنے کے بعد حملہ آور کے پیر میں گولی ماری گئی۔ اس واقعے میں سفارت خانے کا کوئی بھی ملازم زخمی نہیں ہوا۔

مزید : عالمی منظر


loading...