لندن: مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کیخلاف احتجاج

لندن: مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کیخلاف احتجاج

  



لندن (این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برطانیہ میں بھی احتجاج ہو گیا ۔اس موقع پر شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے لوگوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ۔

مزید : عالمی منظر