کشمیر کی آزادی کیلئے اقتصادی طور پر مستحکم اور جمہوری پاکستان ضروری ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

کشمیر کی آزادی کیلئے اقتصادی طور پر مستحکم اور جمہوری پاکستان ضروری ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگا رخصوصی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خاں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے پاس جاؤں گا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزاد کشمیر حکومت کا ساتھ دیں۔ایک مستحکم جمہوری اور اقتصادی پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں آج تک اتنے شفاف انتخابات نہیں ہوئے جتنے اس بار ہوئے ہیں۔وہ کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این سی)کے زیر اہتمام ’’میٹ دی ایڈیٹرز‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں سی پی این ای کے صدر ضیاء شاہد، روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی،سنئیر صحافی عارف نظامی، وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق منہاس، سنئیر نائب صدر سی پی این ای شاہین قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جمہوری اور مستحکم پاکستان میر ا وکیل ہے مضبوط پاکستان سے آزادی کشمیر کی تحریک بھی مضبوط ہو گی۔ 9/11اور سویت یونین ٹوٹنے کے بعد دنیا تبدیل ہو چکی ہے جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں ایک مدبر انداز سے تقریر کی اور لڑائی نہیں امن کی بات کی ۔ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے جان مال کی قربانیاں دی ہیں ۔نریندر مودی پاکستان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں ان کو پاک چین اکنامک کوریڈور کی بھی بڑی تکلیف ہے وہ اتر پردیش میں الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان مخالف تحریک کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی کی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے پاس جاکرمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے پاس جا کر انہیں مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہوکر آگے بڑھنے اور آزاد کشمیر قیادت کا ساتھ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔مزید کہا کہ عمران خان،آصف علی زرداری اور پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر کودنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر سی پی این ای کے صدر ضیاء شاہد نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ریاست کی مضبوطی سے جموں وکشمیر کی آزادی کی تحریک تقویت پکڑے گی پاکستان نے ہمیشہ آزادی کشمیر کی جنگ لڑی ہے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پروزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز کے سوالات کے جوابات دیئے۔سوالات کے جوابات دیتے ہوئے راجہ فاروق حید ر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سمجھتے ہوئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے جنگی جنون نہیں یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی ہمیشہ وفاق سے صوبو ں میں جاتی ہے اور آزاد کشمیر میں بیوروکریسی حکومت کے ساتھ کام کرتی ہے ۔حکومت آزاد کشمیر 1974کے آئین کے مطابق کام کر رہی ہے ۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر کا ایک معمولی طبقہ خود مختار کشمیر چاہتا ہے لیکن دنیا کی تین ایٹمی طاقتوں پاکستان،چین اور بھارت کے درمیان چھوٹا سا کشمیر مزید مشکلات سے دوچار ہو گا کشمیر کی اکثریت پاکستان کے حق میں ہے۔تقریب میں ایاز خان، سعید آسی،ارشاد عارف،جمیل اطہر،رحمت علی رازی،جبار خٹک، ممتاز طاہر،عطاالرحمٰن، میاں حبیب،سجاد بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر

لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وکلاء نے جمہوریت کے مظبوطی اور استحکام کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے جو قربانیاں دیں ہیں انہیں کھبی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وکلاء کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ܯورے کے دوران وکلاء سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان ، نائب صدر سردار شہباز ، سیکرٹری انس غازی ، فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ آج کی جمہوریت میں سب سے زیادہ قربانی وکلا کی ہے آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں پاکستان جمہوری بنیاد پر قائم ہوا ہے وکلا کے لے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان بنانے والا بھی وکیل تھا کشمیر کے اندار جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے کشمیریوں کا کہنا ہے جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے کشمیر کے اندار کو ئی بھی مظاہرہ ہو تو سبز ہلالی پرچم سب سے آگے ہو تا ہے راجہ فاروق نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا سی پیک گیم چینجر ہے بھارت,نیپال,بنگلہ دیش اور خطے کے عوام مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں کشمیری بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کسی صورت ہوتی نہیں دیکھنا چاہتے اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو یہ روائتی جنگ نہیں ہو گی کشمیر کی آزادی گڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں مضبوط پاکستان ہی بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے تحفظ کی علامت ہے بھارت ناجائز طور پر پانی کے ذخائر پر قبضہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بدامنی فروغ دے کر سی پیک منصوبے کو ثبوتاذ کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے سی پیک منصوبہ مضبوط پاکستان کی علامت ہے سی پیک منصوبے سے بے روزگاری ختم ہو گی راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے زرمبادلہ کے,ذخائر بڑھیں گیاور پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام ہو گا حکومت پاکستان کو کشمیر کے معاملات کے حل کے لئے آئینی پیکج دیا ہے آئینی پیکج کے تحت مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو الگ صوبہ نہ بنایا جائے اس سے کشمیر کا مقدمہ کمزور ہو گا ہندوستان کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اڑی کا واقعہ بھارت کا خودساختہ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کبھی پٹھانکوٹ اور کبھی اڑی جیسے واقعات خود کرتا ہے۔
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر

مزید :

صفحہ اول -