افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے پر دستخط

افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے پر دستخط

  



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر لیے گئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں حکومتی وفد افغان امن کونسل اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کے ابتدائی مسودے پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں دونوں فریقین کے اہم رہنما موجود تھے۔ حزب اسلامی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد کسی مسلح تنظیم کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومت کے ساتھ مستقل سیز فائر رہے گا ، معاہدے کے مطابق افغان حکومت ، حزب اسلامی اور اس کی قیادت پر بین الاقوامی پابندیاں ختم کروائے گی۔ صدر اشرف غنی اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار باقاعدہ معاہدے کی توثیق کریں گے۔ امن معاہدہ کرنے کے لیے فریقین کے درمیان دو سال سے بات چیت جاری تھی

مزید : صفحہ اول


loading...