اسحاق ڈار کا بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

اسحاق ڈار کا بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم

  



اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) بہاماس لیکس پر وفاقی حکومت ایکشن میں آگئی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر بہاماس لیکس انکشافات میں شامل پاکستانی شہریوں اور کمپنیوں کے خلاف بلا امتیازاور فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ اسحاق ڈار نے ایف بی آر ، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات میں کسی کسی کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ اسحاق ڈار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

تحقیقات حکم

مزید : صفحہ اول


loading...