بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں جانے سے روک دیا

بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں جانے سے روک دیا

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سفارتی آداب کی دھجیاں اڑانے لگا۔ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تقریب میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

دنیا بھر میں جموریت کا راگ الاپنے والا بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا۔ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر بْلایا گیا تھا لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں شرکت کرنے سے روک دیا۔ عبدالباسط کو نئی دہلی ریان اسکول کی جانب سے ایک تقریب میں بلایا گیا تھا۔ اس سکول میں پاکستان کے اسکول کے 6 بچوں نے شرکت کرنا تھی انہیں بھی آنے سے منع کر دیا گیا۔ اسکول کی تقریب 30 ستمبر کو ہونا تھی۔ واضح رہے اس پہلے بھی متعدد بار بھارت پاکستانی ہائی کمشنر کو مختلف تقریبات میں روکا چکا ہے

مزید : صفحہ اول


loading...