بھارت کی پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے اور سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی

بھارت کی پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے اور سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا کی جانب سے اڑی حملے کے بعد جنگی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔ اس تمام تر تناو کی صورتحال میں انڈیانے پاکستان کے دریاو ں کا پانی روکنے اور سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ’’ پاکستان اور انڈیا میں سندھ طاس معاہدے پر اختلافات موجود ہیں اور یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جس پر دونوں ملکوں کو ہی تحفظات ہیں۔ لیکن مجھے یہاں ایک بات کہنی پڑے گی کہ باہمی تعاون کیلئے اچھی ساکھ اور آپس کا اعتماد ہونا ضروری ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا اس طرح کے معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ضروری ہے کہ دونوں طرف سے ہی باہمی اعتماد اور تعاون قائم ہو اور یہ تعاون یکطرفہ کبھی نہیں ہوسکتا ، باہمی اعتماد ٹوٹنے کی صورت میں کوئی معاہدہ مکمل نہیں ہوسکتا۔
بھارت

مزید :

صفحہ اول -