جنرل راحیل شریف نے 7دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی

جنرل راحیل شریف نے 7دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی

  



 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرقہ وارانہ کارروائیوں اور عسکری اداروں پر حملوں میں ملوث 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ساتوں دہشتگردوں کو الزامات ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی جس کی آرمی چیف نے توثیق کردی ہے، سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔دہشتگرد محمد قاطم، عابد علی اور محمد دانش فوجی و پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں جبکہ سید جہانگیر حیدر اور ذیشان نامی دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہیں اور انہوں نے معصوم شہریوں کو قتل کیا تھا۔ علاوہ ازیں سزائے موت پانے والے دہشتگرد رحمان الدین کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...