سرینگر ، بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ ، مزید 2نوجوان شہید ،40سے زائد زخمی

سرینگر ، بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ ، مزید 2نوجوان شہید ،40سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ٗ پرتشدد واقعات میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیاگیا ٗ 76 روز میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 118 ہوگئی ٗ 13 ہزار سے زائد زخمی ٗ دونوں نوجوانوں کو پلوامہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران براہ راست فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ٗ واقعہ کے خلاف وادی سراپا احتجاج ٗ متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ٗ تشدد کے تازہ واقعات می޺ 40 سے زائد کشمیری زخمی ٗ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ٗ سری نگر کے تین پولیس تھانوں کے ماتحت علاقوں میں کرفیو میں مزید سختی ٗ فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد مسلسل 76 ویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں اور تشدد کے تازہ واقعات میں بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ حریت قیادت کی جانب سے چناب اور پیر پنچال خطوں کے لوگوں کے ساتھ یوم یکجہتی کی کال کے پیش نظر کپوارہ سے کشتوار تک احتجاجی مظاہروں کی گونج سنائی دی جبکہبانہال،بھدرواہ اور کشتواڑمیں مکمل ہڑتال رہی۔ ولگام،سرینگر،شوپیاں اور کپواڑہ میں احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں40افراد زخمی ہوئے جن میں2خواتین بھی شامل ہیں۔اس دوران نواب بازار میں مشتعل ہجوم نے ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا جس کے بعد شہر خاص کے کئی علاقوں میں سنگبازی کا سلسلہ شروع ہوا۔ادھر شہر خاص کے3پولیس تھانوں میں کرفیو جبکہ کئی اضلاع کے حساس علاقوں میں بندشیں عائد رہی تاہم مجموعی طور پر وادی کے جنوب و شمال میں بندشوں کو ہٹایا گیا۔سرینگر میں3پولیس تھانوں کے تحت علاقوں میں کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا جبکہ دیگر جگہوں سے بندشوں کو ہٹایا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -