پیپلز پارٹی اگلے انتخابات میں پورے پاکستان سے کامیاب ہوگی :بلاول بھٹو
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے پاناما شریف کا ہرصورت احتساب کرنا ہے۔ کراچی پیپلز پارٹی کا ہے۔ہم پاکستان کو بچانے کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔کراچی والوں نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو جتوایا۔ شہر کے بْرے دن ختم ہو گئے ترقی کیلئے سب سے مل کر کام کریں گے۔ کہتے ہیں لندن سے دکان چلانے کا سلسلہ بند ہو گیا اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے کامیاب ہو گی، کراچی کے علاقوں ملیر اور قائد آباد میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے انتہائی جارحانہ انداز اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی والو 2018میں بھی ہمارا ساتھ دینا تاکہ پاناما شریف کا احتساب کر سکیں۔کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور کل بھی پیپلز پارٹی کا رہے گا۔انہوں نے کارکنوں کے ساتھ مل کر نعرے لگائے ’’ماروی ملیر کی بے نظیر بے نظیر، پاکستان کھپے۔ کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو۔ پاناما شریف کو ایک دھکا اور دو۔تخت رائیونڈ کو ایک دھکا اور دو۔ بلاول بھٹو کے ساتھ کارکنوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی جو جئے بھٹو اور جئے بی بی کے نعروں پر رقص کرتے رہے۔ راستے میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گئے جہاں ہزاروں کارکن بلاول کے استقبال کیلئے گھنٹوں موجود رہے۔بلاول بھٹو کا راستوں میں انتہائی شاندار استقبال کیا گیا۔جگہ جگہ گھروں سے ان کے قافلے پر گل پاشی کی گئی،