بھارت کو بتا دیا ائیر سرجیکل اسٹرائیک کو اعلان جنگ سمجھا جائیگا ،خالد نعیم لودھی

بھارت کو بتا دیا ائیر سرجیکل اسٹرائیک کو اعلان جنگ سمجھا جائیگا ،خالد نعیم ...

  



اسلام آباد(اے این این)سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ اڑی واقعہ کی آڑ میں بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کے ساتھ وہ ہو گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اڑی واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے محدود پیمانے پر جنگ کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں، مگر پاکستان بھی ڈرنے والا نہیں، پاک فوج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ابق سیکریٹری دفاع کہتے ہیں بھارت کے ساتھ جو ہو گا، وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ بھارت کو واضح کیا جا چکا ہے کہ کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کے علاقے میں ایکٹ آف وار ہی لیا جائے گا۔ اس کو ہم جنگ سمجھیں گے۔ آپ اعلان کریں یا نہ کریں۔ ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں خالد نعیم لودھی کہتے ہیں کہ یہ معاملہ حکمت عملی کے تحت مشکوک رکھا گیا ہے۔ وہ ہم سے نان فرسٹ یوز کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان سے پہلے جارحیت نہ کرنے کا معاہدہ، کب استعمال کریں گے جان بوجھ کر خفیہ رکھا ہے۔دوسری جانب سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا موقف واضح ہے۔ سابق سفیر اشتیاق اندرابی کہتے ہیں کہ ہم بھارت کو شواہد دینے اور تحقیقات میں مدد کا کہیں گے۔اڑی واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے اور غیریقینی کی صورتحال ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...