ہالی ووڈ اداکارہ بھی کشمیر میں ظلم و ستم دیکھ کر آبدیدہ ہو گئی

ہالی ووڈ اداکارہ بھی کشمیر میں ظلم و ستم دیکھ کر آبدیدہ ہو گئی

  



سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکارہ ایریکا ڈیرکسن بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آبدیدہ ہو گئی۔نیو نیوز کے مطابق بھارت میں سیر پر آئی ہالی ووڈ اداکارہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر آبدیدہ ہو گئیں اور دنیاسے کشمیریوں کی مدد کی اپیل کر دی۔بھارت میں سیر کیلئے آئی ہالی ووڈ اداکارہ ایریکا ڈیرکسن 70د ن کے پڑاؤکے دوران جب مقبوضہ کشمیر گئی تو وہاں بے گناہ لوگوں پر بھارتی فوجی مظالم دیکھ کر ہکی بکی رہ گئی جس کے بعد اس نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نہ صرف تذلیل بلکہ شدید ظلم وستم ، قتل و غار ت اور بے حرمتی کر رہی ہے جس کا دنیا کو نوٹس لینا چاہئیے۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے کہا کہ ’’می تو انڈیا دیکھنے آئی تھی لیکن کشمیر میں جو کچھ ہوتے دیکھا اس سے دل دکھ سے پھٹ رہا ہے‘‘ اور اب میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ہم لوگ بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ ہمارے پاس وہ تمام آسائشیں موجود ہیں جن کو کشمیری عوام ترستے ہیں۔’’آپ کیا محسوس کریں گے اگر آپکی بیٹی کی آنکھیں پیلٹ گن سے زخمی کر دی جائیں ؟ یہ سب صرف غلط ہی نہیں ہو رہا بلکہ انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہو رہا ہے‘‘۔

مزید : صفحہ اول