امریکی سینٹ ، سعودیہ کو سوا ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت یقینی، روکنے کی قرارداد مسترد

امریکی سینٹ ، سعودیہ کو سوا ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت یقینی، روکنے ...

  



واشنگٹن (اے این این) امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد نامنظور کر دی جس میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے کہا گیا تھا، جس سے کچھ ہی گھنٹے قبل ایوان میں متنازع مباحثہ جاری رہا، جس میں سعودی عرب کے خلاف سخت نکتہ چینی کی گئی، جس دوران قانون سازوں کی جانب سے امریکہ کے مشرق وسطی میں اس طویل مدتی اتحادی کے خلاف اختلاف رائے پایا گیا۔گزشتہ روز اس قرارداد پر ووٹ پڑے تو اس کے حق میں 71 جب کہ مخالفت میں 27 ووٹ آئے، جس سے یہ قرارداد مسترد ہوئی۔ تاہم 1.15 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت یقینی ہوگئی، جس میں ابراہم ٹینکس اور دیگر آلات شامل ہیں، جن پر کانگریس کی مداخلت کے بغیر عمل درآمد ہوگا۔ایوان کے دونوں جانب سے تعلق رکھنے والے سینیٹروں کے ایک گروپ نے اس لین دین کی مخالفت کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...