عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت

عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت

  



اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ) پی ٹی آئی چیئرمین نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اور انہیں رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ عمران خان اور چودھری برادران نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ پاناما لیکس پر عوامی رد عمل کا بھر پور مظاہرہ ہو گا جبکہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد جلد حکومت کو انجام تک پہنچا دے گا۔ ق لیگی قیادت مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...