وزیر اعظم کا شہباز شریف کو فون ، رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے ، شرکاء کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کا شہباز شریف کو فون ، رائیونڈ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے ، شرکاء کو ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٖیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے رائیونڈ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کردی ۔ابتک نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیر اعظم نے لیگی کارکنوں کی ڈنڈا بردار فورس کا نوٹس لیتے ہوئے کارکنوں کو مارچ کے راستے میں آنے سے سختی سے روک دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جاتی امراء پر اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے سے روکتے ہوئے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ مارچ کے شرکاء کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو احتجاج کا قانونی حق استعمال کرنے سے نہ روکا جائے، انتشار پھیلانے والوں کو حکومت کی بجائے عوام ہی جواب دے رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...