پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آج بھی بارش کا امکان

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آج بھی بارش کا امکان

  



لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جس سے ان علاقوں میں گرمی کی شدت مزید کم ہو جائے گی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاگزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، ڈی آئی خان ڈویڑن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

موسم

مزید : صفحہ آخر